پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فیصل کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو 100 گرام آئس برآمد کر لی

سرگودھا۔ 08 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فیصل کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو 100 گرام آئس برآمد کر لی۔تھانہ ساہیوال پولیس نے منشیات فروش ضیغم کے قبضہ سے 450 گرام آئس برآمد کرلی۔

تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے منشیات فروش خدا بخش کے قبضہ سے 25 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔پولیس نےملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔