اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سال 2026 کی پہلی قومی پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) کے تحت اسلام آباد کے علاقے راول ٹاؤن میں واقع ایک بنیادی مرکز صحت میں کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے …
پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سال 2026 کی پہلی قومی پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) کے تحت اسلام آباد کے علاقے راول ٹاؤن میں واقع ایک بنیادی مرکز صحت میں کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے سفر کے اس اہم مرحلے پر یہ قومی مہم غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق تھیں، جبکہ کینیڈین ہائی کمشنر اسد علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے دوران عائشہ رضا فاروق اور کینیڈین ہائی کمشنر اسد علی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔
اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پولیو کے خاتمے کے سفر کے اس اہم مرحلے پر یہ قومی مہم غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی قربانیوں اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہی کی بدولت ملک میں پولیو کے خاتمے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
تقریب میں عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسیف کے کنٹری ریپریزنٹیٹوز نے بھی شرکت کی ۔عائشہ رضا فاروق نے پولیو کے خلاف جدوجہد میں کینیڈا کی طویل اور قیمتی شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تعاون نے بچوں کی صحت اور حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کینیڈا کی حکومت کی جانب سے جاری تعاون پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔







