پولیو کے خلاف جاری جنگ میں حتمی ہدف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھ سکتے، سینیٹر عائشہ رضا فاروق

اسلام آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی ترجمان برائے پولیو تدارک کا پروگرام، سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں حتمی ہدف کے حصول یعنی پولیو کیسز کی تعداد کو مستقل صفر کے ہندسے پر قائم رکھنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھ سکتے۔ فیلڈ ایپی ڈیمیولوجی لیبارٹری ٹریننگ پروگرام (ایف ای ایل ٹی پی) کے دسویں سالانہ جائزہ …

اسلام آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی ترجمان برائے پولیو تدارک کا پروگرام، سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں حتمی ہدف کے حصول یعنی پولیو کیسز کی تعداد کو مستقل صفر کے ہندسے پر قائم رکھنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھ سکتے۔ فیلڈ ایپی ڈیمیولوجی لیبارٹری ٹریننگ پروگرام (ایف ای ایل ٹی پی) کے دسویں سالانہ جائزہ و تربیتی 4 روزہ اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے پاکستان میں اس پروگرام کو 6 سال کے عرصے میں انتہائی لگن اور کامیابی سے مکمل کرنے پر پروگرام سے وابستہ حکام کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ این – سٹاپ سے وابستہ افسران ضلعی سطح پر اس پروگرام کو تکنیکی بنیادوں پر تعاون فراہم کر رہے ہیں جو مطلوبہ اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این – سٹاپ سے وابستہ انسانی خدمت کے جذبے سے سر شار اراکین تاریخ رقم کرتے ہوئے انتہائی لگن، محنت اور تکنینکی بینادوں پر فراہم کردہ رہنما اصولوں کی مدد سے پولیو کے موذی وائرس کے کرہ ارض سے مستقل خاتمے کو یقینی بنانے میں کوشاں ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومتِ پاکستان اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی جبکہ انہوں نے اس امید کا بھی ا ظہار کیا کہ بین الاقوامی مالیاتی اور تربیتی تعاون کا ادارہ سی ڈی سی اٹلانٹا آئندہ آنے والے مہنیوں اور سالوں میں مذکورہ پروگرام سے وابستہ ان افسران کے ساتھ تعاون کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے گذشتہ چند روز کے دوران پروگرام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ان افسران کی کارکرد گی کو انتہائی بے تکلفانہ انداز میں سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply