پونے چار لاکھ فلسطینی شمالی غزہ میں واپس آ چکے ہیں ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔29جنوری (اے پی پی):انسانی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا ہے کہ پیر سےمنگل کی دوپہر تک 3.76 لاکھ سے زیادہ فلسطینی غزہ پٹی کے شمال میں واپس آ چکے ہیں۔العربیہ اردو کے مطابق انسانی امور کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیدل واپسی کے ذریعے اس مشکل مرحلے کو طے کرنے والوں میں حاملہ اور دودھ پلانے والی …

اقوام متحدہ ۔29جنوری (اے پی پی):انسانی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا ہے کہ پیر سےمنگل کی دوپہر تک 3.76 لاکھ سے زیادہ فلسطینی غزہ پٹی کے شمال میں واپس آ چکے ہیں۔العربیہ اردو کے مطابق انسانی امور کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیدل واپسی کے ذریعے اس مشکل مرحلے کو طے کرنے والوں میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین، عمر رسیدہ، معذور، دیرینہ امراض میں مبتلا اور فوجی طبی نگہداشت کے ضرورت مند افراد شامل ہیں۔

ان کے علاوہ گھر والوں کے بغیر کم عمر بچے بھی اس ہجوم کے کمزور ترین طبقے میں سے ہیں۔دفتر نے واضح کیا کہ ان بے گھر افراد میں 50فیصد مرد جبکہ 25فیصد خواتین اور 25 فیصد بچے ہیں۔ دفتر کے مطابق غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں گنتی کےلئےمقامات مقرر کیے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں