پوٹھوہار میں گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میںجمعہ اور ہفتہ کو تیز ہوائوں کے ساتھ بارش، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی، مارچ میں اچھی بارشیں ہو ں گی، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 27فروری (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے مارچ میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کو اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں موسم بہار کی پہلی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گلگت بلتستان، ہنزہ کی وادیوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق پوٹھوہار میں گندم کی کاشت کے بارانی …

اسلام آباد ۔ 27فروری (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے مارچ میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کو اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں موسم بہار کی پہلی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گلگت بلتستان، ہنزہ کی وادیوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق پوٹھوہار میں گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اوربعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی۔ میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جبکہ جمعہ کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولپور، ژوب، کوئٹہ اورپشین کے اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔