ویٹیکن سٹی ۔12مارچ (اے پی پی):مسیحی کیتھولک فرقے کے مذہبی رہنما پوپ لیو نے ایران میں امریکی بمباری سے شہریوں ، خاص طور پر کر بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔العربیہ کے مطابق انہوں نے لبنان پر اسرائیلی حملوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا لبنان بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کو بار بار دہرایا کہ جنگ کو …
پوپ لیو کا ایران میں امریکی بمباری سے بچوں کی اموات ، لبنان میں اسرائیلی حملوں پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
ویٹیکن سٹی ۔12مارچ (اے پی پی):مسیحی کیتھولک فرقے کے مذہبی رہنما پوپ لیو نے ایران میں امریکی بمباری سے شہریوں ، خاص طور پر کر بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔العربیہ کے مطابق انہوں نے لبنان پر اسرائیلی حملوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا لبنان بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے اس بات کو بار بار دہرایا کہ جنگ کو ختم کیا جائے اور یہ بھی انتباہ کیا کہ تشدد قابو سے باہر ہوسکتا ہے ۔انہوں نے سینٹ پیٹرز سکوائر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر امن کے لیے دعا کریں تاکہ ایران اور پورے مشرق وسطیٰ میں امن ہوجائے کیونکہ جنگوں کی وجہ سے بہت سے معصوم بچے اور شہری جاں بحق ہورہے ہیں ۔
پوپ لیو نے جنوبی لبنان میں پادری کی ہلاکت پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پادری اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے ۔ پوپ نے کہا ریورنڈ پیئر ایل راہی سچا چرواہا تھا جو ایک حملے میں زخمی ہونے والوں کی مدد کی کوشش میں ہلاک ہوگیا۔








