ویٹی کن ۔ 29 اگست (اے پی پی) رومن کیتھولک مسیحی عقیدے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے نومبر میں میانمار اور بنگلہ دیش کے دورے کا اعلان کیا گیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پوپ نومبر کی 27 تاریخ کو 3 روزہ دورے پر بدھ مت کے اکثریتی ملک میانمار پہنچیں گے۔ اس دورے کے بعد وہ 30 نومبر سے 3 روزہ دورے پر بنگلہ دیش کا دورہ کریں …
پوپ میانمار اور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
ویٹی کن ۔ 29 اگست (اے پی پی) رومن کیتھولک مسیحی عقیدے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے نومبر میں میانمار اور بنگلہ دیش کے دورے کا اعلان کیا گیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پوپ نومبر کی 27 تاریخ کو 3 روزہ دورے پر بدھ مت کے اکثریتی ملک میانمار پہنچیں گے۔ اس دورے کے بعد وہ 30 نومبر سے 3 روزہ دورے پر بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ ان ملکوں میں قیام کے دوران وہ وہاں کی رومن کیتھولک مسیحی اقلیتی آبادی کی دعائیہ عبادات کی قیادت کریں گے۔ وہ ان ملکوں کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملیں گے۔ پوپ فرانسس کے دورے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے جا رہی ہے۔








