پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7فیصد کمی

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات ، او سی آئی سی اوردیگرمتعلقہ اداروں کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر3.775ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصدکم ہے۔ گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات ، او سی آئی سی اوردیگرمتعلقہ اداروں کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر3.775ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 4.050ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.236ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال ستمبرکے 1.387ارب ڈالر کے مقابلے میں 10.9فیصد کم ہے۔ اگست کے مقابلے میں ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر3.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اگست میں پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.193ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمارکےمطابق پہلی سہ ماہی میں خام تیل کی درآمدات پر1.430ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا ، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خام تیل کی درآمدات پر1.428 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ پہلی سہ ماہی میں آر ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.025ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 715ملین ڈالرکےمقابلے میں 30فیصد زیادہ ہے۔ پہلی سہ ماہی میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 240ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 235ملین ڈالرکے مقابلے میں 2فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 2523800ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2154461ٹن کے مقابلے میں 17.1فیصد زیادہ ہیں۔آر ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1005ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 938 ٹن کے مقابلے میں 7.1فیصد زیادہ ہے۔دیگرپٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1926951ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے 1806499ٹن کے مقابلے میں 6.7فیصد زیادہ ہے۔\395