اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم کی مختلف مصنوعات کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں مجموعی طورپر1.57 فیصداضافہ ہواہے تاہم اکتوبرکے مہینہ میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں 1.67 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں موٹرسپرٹ، مٹی کاتیل، ہائی سپیڈڈیزل، جیوٹ بیچنگ آئل، اورایل پی جی کی پیداوارمیں اضافہ جبکہ جیٹ فیول آئل، ڈیزل آئل، فرنس …
پٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں چار ماہ کے دوران 1.57 فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم کی مختلف مصنوعات کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں مجموعی طورپر1.57 فیصداضافہ ہواہے تاہم اکتوبرکے مہینہ میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں 1.67 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں موٹرسپرٹ، مٹی کاتیل، ہائی سپیڈڈیزل، جیوٹ بیچنگ آئل، اورایل پی جی کی پیداوارمیں اضافہ جبکہ جیٹ فیول آئل، ڈیزل آئل، فرنس آئل، لیوب آئل، اورسالوینٹ نھپاتا کی پیداوارمیں کمی ہوئی۔جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں ایک ارب،8 کروڑ، 21 لاکھ،96 ہزارلیٹر موٹرسپرٹ کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.81 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 93 کروڑ، 44 لاکھ، 25 ہزارلیٹرموٹرسپرٹ کی پیداوارہوئی،اس مدت میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداورمیں سالانہ بنیادوں پر8.15 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر2.47 فیصد اضافہ ہواہے،جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں ایک ارب، 86 کروڑ، 52لاکھ 86 ہزارلیٹرہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوارہوئی ، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایک ارب، 72 کروڑ،46 لاکھ،59 ہزارلیٹرہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداورحاصل ہوئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق اس مدت میں کیروسین آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر21.38 فیصداضافہ اورماہانہ بنیادوں پر10.37 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں 4 کروڑ، 63 لاکھ، 33 ہزار، 38 لیٹرمٹی کے تیل کی پیداوارحاصل ہوئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3 کروڑ، 81 لاکھ، 72 ہزارلیٹرمٹی کے تیل کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔ایل پی جی کی پیداوارمیں مالی سال کے چارمہینوں میں سالانہ بنیادوں پر8.19 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر8.19 فیصد کااضافہ ہواہے۔جولائی سے لیکراکتوبرتک کی مدت میں 27 کروڑ، 39 لاکھ، 69ہزارلیٹرایل پی جی کی پیداوارحاصل ہوئی ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 25کروڑ، 32لاکھ، 21 ہزارلیٹرایل پی جی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔ جیٹ فیول آئل، ڈیزل آئل، فرنس آئل، لیوب آئل، اورسالوینٹ نھپاتا کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پربالترتیب 41.69 ، 62.17 ، 1.04،27.20 اور14.87 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے








