تہران ۔7مارچ (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک پر حملے نہیں کریں گے جب تک ہمیں نشانہ نہ بنایا جائے۔ رائٹرز کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔ ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ عبوری …
پڑوسی ممالک پر حملے نہیں کریں گے جب تک ہمیں نشانہ نہ بنایا جائے، ایران

مزید خبریں
تہران ۔7مارچ (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک پر حملے نہیں کریں گے جب تک ہمیں نشانہ نہ بنایا جائے۔ رائٹرز کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔
ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ عبوری لیڈرشپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ اس پس منظر میں آیا ہے جب ایران خطے میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ردعمل کے طور پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایرانی صدرنےمزید کہا کہ ایران کا مقصد جارحیت نہیں بلکہ اپنے دفاع اور خودمختاری کی حفاظت ہے، اور یہ معطل شدہ پالیسی تب تک جاری رہے گی جب تک ایران کو براہِ راست نشانہ نہ بنایا جائے۔








