پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، پی ایچ ڈی ای سی

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) آئندہ تین سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جائے اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی( پی ایچ ڈی ای سی) نے کینو، آم، کھجور، پیاز اور آلو کی برآمدات میں اضافہ کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔ وزارت تجارت …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) آئندہ تین سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جائے اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی( پی ایچ ڈی ای سی) نے کینو، آم، کھجور، پیاز اور آلو کی برآمدات میں اضافہ کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ ہم نے ان مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کے لئے سال2021-22ء تک کے لئے مارکیٹ سٹرٹیجی مرتب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال2019-20ء کے اختتام تک پھلوں اور سبزیوں کی ملکی برآمدات کو700 ملین ڈالر سے 800 ملین ڈالر تک بڑھایا جائے گا جو 14.28 فیصد اضافہ کی عکاسی کرتا ہے اسی طرح آنے والے سال میں مزید اضافہ کے اقدامات سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو ایک ارب ڈالر سالانہ تک توسیع دی جائے گی۔

مزید خبریں