پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنا لئے

ڈھاکہ۔23اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنا کر 81 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، مہدی حسن میراز نے 87 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، جاکر حسین 58 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ بدھ کے روز شیر بنگلہ سٹیڈیم میرپور میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ …

ڈھاکہ۔23اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنا کر 81 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، مہدی حسن میراز نے 87 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، جاکر حسین 58 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ بدھ کے روز شیر بنگلہ سٹیڈیم میرپور میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 101 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے مزید 104 رنز درکار تھے،

محمود الحسن جوئے 38 اور مشفیق الرحیم 31 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے ، تیسرے روز کھیل کے آغاز میں ہی دونوں سیٹ بیٹسمین مجموعی سکور میں صرف5 رنز کا اضافہ کر سکے اور پویلین لوٹ گئے، محمود الحسن 40 اور مشفیق الرحیم 33 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، نئے آنے والے بیٹر لٹن داس بھی ٹیم کے سکور کو آگے بڑھانے میں ناکام رہے اور 112 کے مجموعی سکور پر اپنی وکٹ گنوا دی۔ لوئر آرڈر بیٹرز مہدی حسن میراز اور جاکر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور ساتویں وکٹ کی شراکت میں 138 رنز بنا کر مجموعی سکور کو 250 تک پہنچا دیا، بنگلہ دیش کے ساتویں آئوٹ ہونے والے بیٹر جاکر علی 58 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث میچ کو جلدی ختم کردیا گیا، مہدی حسن میراز 87 اور نعیم حسن 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقی فاسٹ بائولر کگیسکو ربادا نے 4 اور کیشو مہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کو مجموعی طور پر 81 رنز کی برتری حاصل ہے۔

 

مزید خبریں