پہلی اسلام آباد رینکنگ پیڈل چیمپئن شپ 25 اکتوبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):اسلام آبادپیڈل ایسوسی ایشن کے صدر صہیب حسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے زیر پہلی اسلام آباد رینکنگ پیڈل چیمپئن شپ 25 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چیمپئن شپ کے دوران تین ایونٹس منعقد ہوں گے جن میں مرد، خواتین اور مکسڈ کے ایونٹس …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):اسلام آبادپیڈل ایسوسی ایشن کے صدر صہیب حسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے زیر پہلی اسلام آباد رینکنگ پیڈل چیمپئن شپ 25 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چیمپئن شپ کے دوران تین ایونٹس منعقد ہوں گے جن میں مرد، خواتین اور مکسڈ کے ایونٹس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد رینکنگ مینز پیڈل چیمپئن شپ 25 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ اسلام آباد رینکنگ ویمنز اینڈ مکسڈ پیڈل چیمپئن شپ یکم نومبر سے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر محمد متین نے ایونٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔