اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ 2019ءمیں تعلیمی شعبہ میں عالمی جائزہ کے لئے حکومت خود کو پیش کرے گی، پہلی جماعت سے پانچویں تک نیا نصاب ترتیب دے دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جاری پانچویں سٹیک ہولڈرزکانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب …
پہلی جماعت سے پانچویں تک نیا نصاب ترتیب دے دیا ،2019ءمیں تعلیمی شعبہ میں عالمی جائزہ کے لئے حکومت خود کو پیش کرے گی، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ 2019ءمیں تعلیمی شعبہ میں عالمی جائزہ کے لئے حکومت خود کو پیش کرے گی، پہلی جماعت سے پانچویں تک نیا نصاب ترتیب دے دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جاری پانچویں سٹیک ہولڈرزکانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ تعلیمی جائزہ رپورٹ 2016ءکا اجراء لائق تحسین ہے۔ یہ پہلے سے بہتر رپورٹ ہے تاہم مستقبل میں اسے مزید بہتر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ڈونرز کی بجائے حکومت نے اپنی فنڈنگ سے تیار کی ہے۔ حکومت 2019ءمیں تعلیمی شعبہ میں عالمی جائزہ کے لئے خود کو پیش کرے گی، اس کے لئے تیاری شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی فنڈنگ پانچ سو سے بڑھا کر ساڑھے آٹھ سو ارب روپے کر دی ہے۔ ایچ ای سی کا بجٹ 41 ارب سے بڑھا کر 107 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کو ترویج اور صنعتوں سے لنک کر کے ترقی دی ہے۔








