اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) پہلی دو روزہ پاک افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس 30جنوری سے کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں منعقد ہو رہی ہے۔وزارت خارجہ امور اور وزارت تجارت حکومت پاکستان کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کررہی ہے۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ مشیر تجارت عبدالرزاق داود کانفرنس میں شرکت کرینگے۔تقریبا سو کے قریب پاکستانی بزنس مینوں کا وفد بھی …
پہلی دو روزہ پاک افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس 30جنوری سے نیروبی میں شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) پہلی دو روزہ پاک افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس 30جنوری سے کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں منعقد ہو رہی ہے۔وزارت خارجہ امور اور وزارت تجارت حکومت پاکستان کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کررہی ہے۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ مشیر تجارت عبدالرزاق داود کانفرنس میں شرکت کرینگے۔تقریبا سو کے قریب پاکستانی بزنس مینوں کا وفد بھی انکے ہمراہ ہو گا۔دورہ کے دوران وزیر خارجہ کینیا کے صدر کینیاٹا اور اپنے ہم منصب سمیت کیبنیٹ سیکرٹریز برائے خارجہ ا مور و بین الاقوامی تجارت سمیت کینیا کی قیادت سے ملاقات کرینگے۔کینیا کے کابینہ ارکان،دیگر افریقی کے نمائندے اور افریقی ملکوں میں پاکستان کے سفیر بھی شرکت کرینگے۔








