پہلی سرگودھا نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 4 فروری سے شروع ہو گی

سرگودھا۔ 21 جنوری (اے پی پی):پہلی سرگودھا انڈر 15 نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 4 تا 6 فروری سرگودھا میں منعقد ہو گی جس میں پاکستان بھر سے باصلاحیت سکواش پلیئرزایکشن میں نظر آئیں گے۔یہ تاریخی ایونٹ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کی زیرِ نگرانی، سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہو رہا ہے۔ سیکرٹری سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن طارق اعوان نے کہاہے کہ یہ چیمپئن شپ …

سرگودھا۔ 21 جنوری (اے پی پی):پہلی سرگودھا انڈر 15 نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 4 تا 6 فروری سرگودھا میں منعقد ہو گی جس میں پاکستان بھر سے باصلاحیت سکواش پلیئرزایکشن میں نظر آئیں گے۔یہ تاریخی ایونٹ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کی زیرِ نگرانی، سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہو رہا ہے۔

سیکرٹری سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن طارق اعوان نے کہاہے کہ یہ چیمپئن شپ سرگودھا کے لیے ایک سنگِ میل ہے۔ قومی سطح کا یہ پہلا جونیئر سکواش ایونٹ نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ چیمپئن شپ میں انڈر 15 کیٹیگری کے کھلاڑی حصہ لیں گے، جبکہ مین ڈرا 32 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا۔ تمام کھلاڑی 3 فروری کو سرگودھا رپورٹ کریں گے، جن کے لیے قیام و طعام سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور کی خصوصی معاونت سے ایونٹ کو پروفیشنل اور انٹرنیشنل معیار کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ مقابلے سرگودھا سکواش کمپلیکس (سپورٹس سٹیڈیم) اور سرگودھا جمخانہ کلب کے سکواش کورٹ پر کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح 4 فروری کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایونٹ نہ صرف سرگودھا میں سکواش کے فروغ کا نیا باب ثابت ہو گا بلکہ مقامی کھلاڑیوں کے لیے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا سنہری موقع بھی فراہم کرے گا۔

مزید خبریں