اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ماری پٹرولیم کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو 3613 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بعداز ٹیکس منافع کا حجم 2766 ملین …
پہلی سہ ماہی میں ماری پٹرولیم کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 31 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ماری پٹرولیم کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو 3613 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بعداز ٹیکس منافع کا حجم 2766 ملین روپے رہا تھا۔ یوں بعداز ٹیکس منافع میں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس عرصہ میں نئی دریافتوں و دیگر اخراجات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مالیاتی اخراجات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق کمپنی کے نیٹ سیلز میں 29 فیصد جبکہ رائلٹی میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔








