پہلی ”پاک مصر بزنس کانفرنس ” آئندہ برس منعقد ہو گی

راولپنڈی۔ 24 نومبر (اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پہلی ''پاک مصر بزنس کانفرنس '' آئندہ برس جنوری میں منعقد ہو گی ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستانی تجارتی مصنوعات کو عالمی منڈی میں متعارف کرانے کے اقدامات کے تسلسل کے طور پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے مصر میں اپنی نوعیت کی پہلی بزنس کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس …

راولپنڈی۔ 24 نومبر (اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پہلی ”پاک مصر بزنس کانفرنس ” آئندہ برس جنوری میں منعقد ہو گی ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستانی تجارتی مصنوعات کو عالمی منڈی میں متعارف کرانے کے اقدامات کے تسلسل کے طور پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے مصر میں اپنی نوعیت کی پہلی بزنس کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس حوالے سے آر سی سی آئی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے فہد برلاس نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ”پاک مصر بزنس کانفرنس ” کے انعقاد کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں اقدامات بھی شروع کردیئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ یہ کانفرنس 29جنوری 2020میں منعقد ہوگی اور توقع ہے کہ درجنوں پاکستانی کمپنیاں اس کانفرنس میں شرکت کریں گی ۔

مزید خبریں