سپین کے ڈیفینڈر پیدرو پوررو نے کہا ہے کہ انہوں نے فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف 0-1 سے فتح حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہوئے اپنے دادا سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق اس فتح کے ساتھ ہی سپین نے دوسری بار عالمی کپ کا تاج اپنے نام کر لیا ہے
پیدرو پوررو نے دادا سے کیا وعدہ پورا کر دیا، سپین نے عالمی کپ جیت لیا

مزید خبریں
نیویارک۔20جولائی (اے پی پی):سپین کے ڈیفینڈر پیدرو پوررو نے کہا ہے کہ انہوں نے فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف 0-1 سے فتح حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہوئے اپنے دادا سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق اس فتح کے ساتھ ہی سپین نے دوسری بار عالمی کپ کا تاج اپنے نام کر لیا ہے۔ میچ کے اضافی وقت کے 106 ویں منٹ میں سبسٹٹیوٹ کھلاڑی فیران ٹوریس نے گیند کو نیٹ میں پہنچا کر گول داغا، جس کے لئے نکو ولیمز نے پوررو کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے گیند کو گول کی سمت بھیجا تھا۔ اس گول کی بدولت سپین نے 2010 کے بعد اپنا پہلا عالمی ٹائٹل جیتا۔ ٹوٹنہام کے رائٹ بیک کے لئے یہ لمحہ انتہائی ذاتی اور جذباتی نوعیت کا تھا۔ پوررو نے بتایا کہ کچھ دن پہلے ان کے دادا نے ان سے کہا تھا کہ بیٹا ٹرافی گھر لے کر آنا، اور آج انہوں نے اپنے دادا کے ان الفاظ کو سچ کر دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دادا کو فون کرنے کے لئے بے تاب ہیں کیونکہ وہ اس کامیابی پر بے حد خوش ہوں گے۔ 26 سالہ کھلاڑی نے تسلیم کیا کہ وہ ابھی تک اس بڑی کامیابی کو پوری طرح محسوس نہیں کر پا رہے ہیں اور انہوں نے پہلے منٹ سے حمایت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ سپین سے باہر پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی وجہ سے قومی ٹیم میں اپنی جگہ مستحکم کرنے کے لئے انہیں سخت جدوجہد کرنا پڑی، لیکن اس کامیابی نے ان کی سالہا سال کی خاموش محنت کا صلہ دے دیا ہے۔ پوررو نے پوری قوم کو اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف میدان میں موجود 11 کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ ان تمام 26 کھلاڑیوں کی ہے جو ایک ساتھ رہے، اور انہیں امید ہے کہ پورا سپین دوسرا ستارہ گھر لانے پر فخر محسوس کرے گا۔








