پیرس اولمپکس ویمنزوالی بال ،برازیل ،امریکا،ترکی اور اٹلی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پیرس۔7اگست (اے پی پی):پیرس اولمپکس 2024 کے ویمنزوالی بال ٹورنامنٹ میں برازیل ،امریکا،ترکی اور اٹلی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ برازیل کی ٹیم نے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ڈومینیکن ریپبلک کو شکست دے کرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،امریکا کی ٹیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کو شکست دی، تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں ترکی کی ٹیم نے چین کی ویمنز والی بال ٹیم کو ہرایا …

پیرس۔7اگست (اے پی پی):پیرس اولمپکس 2024 کے ویمنزوالی بال ٹورنامنٹ میں برازیل ،امریکا،ترکی اور اٹلی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ برازیل کی ٹیم نے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ڈومینیکن ریپبلک کو شکست دے کرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،امریکا کی ٹیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کو شکست دی، تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں ترکی کی ٹیم نے چین کی ویمنز والی بال ٹیم کو ہرایا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کی ٹیم نے سربین ویمنز والی بال ٹیم کو دھول چٹا دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ویمنز والی بال ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

خواتین کے والی بال ٹورنامنٹ میں سائوتھ پیرس ارینا میں برازیل کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ڈومینیکن ریپبلک کو باآسانی 0-3 سیٹس سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،امریکا کی ویمز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کو 0-3 سیٹس سے شکست دی،

تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں ترکی کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد چین کی ویمنز والی بال ٹیم کو 2-3 سیٹس سے ہرایا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کی ٹیم نے حریف سربین ویمنز والی بال ٹیم کو سٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے دھول چٹا دی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اولمپکس مقابلوں میں ویمنز والی بال ٹورنامنٹ 11اگست تک جاری رہےگا جس کے سیمی فائنلز8اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کانسی کے تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا۔