پیرس اولمپکس ویمنز 10 میٹر ایئر پسٹل ،جنوبی کوریا نے طلائی تمغہ جیت لیا

پیرس ۔29جولائی (اے پی پی):جنوبی کوریا نےپیرس اولمپکس 2024کے ویمنز 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ او یی جن نے ویمنز 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جنوبی کوریا کی ہی کم یی جی نے چاندی اور بھارتی شوٹر منو بھکر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اولمپک کھیلوں کے دلچسپ مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری …

پیرس ۔29جولائی (اے پی پی):جنوبی کوریا نےپیرس اولمپکس 2024کے ویمنز 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

او یی جن نے ویمنز 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جنوبی کوریا کی ہی کم یی جی نے چاندی اور بھارتی شوٹر منو بھکر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اولمپک کھیلوں کے دلچسپ مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔

گزشتہ روز ویمنز 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں جنوبی کوریا کی شوٹر او یی جن نے 243.2 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا۔ جنوبی کوریا کی ہی کم یی جی نے 241.3پوائنٹس کے ساتھ چاندی اور بھارتی شوٹر منو بھکر نے 221.7پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ان مقابلوں میں پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت 31 ویں پوزیشن پر رہیں