پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ،الیگزینڈرزویروف اور ٹیلر فریٹزمینز سنگلزپری کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس۔31جولائی (اے پی پی):جومنی کے نامور ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زویروف اور امریکی ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی ٹوماش مخاچ کو شکست دی جبکہ …

پیرس۔31جولائی (اے پی پی):جومنی کے نامور ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زویروف اور امریکی ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی ٹوماش مخاچ کو شکست دی جبکہ امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں برطانوی کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں جرمنی کے ٹینس کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے کھلاڑی ٹوماش مخاچ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ امریکا کے ٹیلر فریٹز نے سخت مقابلے کے بعد برطانوی حریف کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر کو 7-6(7-3)،3-6 اور 2-6سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔