پیرس۔31جولائی (اے پی پی):پولینڈ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سوئیٹک پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکی ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈڈ کوکو گف کا پری کوارٹر فائنل میں سفر تمام ہوگیا ۔ آئیگا نتالیہ سوئیٹک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں چین کی حریف کھلاڑی …
پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ، آئیگا نتالیہ ویمنز سنگلزکوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
پیرس۔31جولائی (اے پی پی):پولینڈ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سوئیٹک پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکی ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈڈ کوکو گف کا پری کوارٹر فائنل میں سفر تمام ہوگیا ۔ آئیگا نتالیہ سوئیٹک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں چین کی حریف کھلاڑی وانگ ژیو کو شکست دی ۔
پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس کھلاڑی آئیگا نتالیہ سوئیٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی وانگ ژیو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔
ایک اور میچ میں کروشیا کی ڈونا ویکک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوے امریکا کی ٹینس کھلاڑی اور اولمپک میں ویمنز ٹینس کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(7-9) اور 2-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








