پیرس اولمپک گیمز، چین نے 20کلومیٹر واک ریس میں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا

پیرس۔1اگست (اے پی پی):چین کی ریس واکر یانگ جیاؤ نے پیرس اولمپک گیمز2024،میں خواتین کی 20کلومیٹر واک ریس میں سونے کا تمغہ جیت لیا، ہسپانوی ریس واکر ماریہ پیریز نے اس مقابلے میں چاندی اور آسٹریلین ریس واکر جمائما مونٹاگ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپک کے رنگا رنگ مقابلے جاری ہیں ۔جمعرات کو خواتین کی 20کلومیٹر واک ریس میں 28 سالہ چین …

پیرس۔1اگست (اے پی پی):چین کی ریس واکر یانگ جیاؤ نے پیرس اولمپک گیمز2024،میں خواتین کی 20کلومیٹر واک ریس میں سونے کا تمغہ جیت لیا، ہسپانوی ریس واکر ماریہ پیریز نے اس مقابلے میں چاندی اور آسٹریلین ریس واکر جمائما مونٹاگ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپک کے رنگا رنگ مقابلے جاری ہیں ۔جمعرات کو خواتین کی 20کلومیٹر واک ریس میں 28 سالہ چین کی ریس واکر یانگ جیاؤ نے مطلوبہ فاصلہ ایک گھنٹہ 25 منٹس اور 54سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ان مقابلوں میں 28 سالہ ہسپانوی ریس واکر ماریہ پیریز نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ آسٹریلین ریس واکر جمائما مونٹاگ نے تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔