پیرس ۔26جولائی (اے پی پی):پیرس سمر اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار سٹیڈیم کے باہر منعقد کیا جا رہی ہے ۔ افتتاحی پریڈ کے لیے مرکزی ایتھلیٹکس سٹیڈیم کو استعمال کرنے کے بجائے فرنچ منتظمین نے اپنے نصب العین "گیمز وائیڈ اوپن" کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ کو دارالحکومت کے باہر اور مرکز میں منتقل کر دیا ہے۔افتتاح کا مرکزی مظاہرہ دریائے سین مین منعقد …
پیرس سمراولمپکس 2024 ، پہلی بار افتتاحی تقریب سٹیڈیم کے باہر دریائے سین کے کنارے منعقد ہو گی

مزید خبریں
پیرس ۔26جولائی (اے پی پی):پیرس سمر اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار سٹیڈیم کے باہر منعقد کیا جا رہی ہے ۔ افتتاحی پریڈ کے لیے مرکزی ایتھلیٹکس سٹیڈیم کو استعمال کرنے کے بجائے فرنچ منتظمین نے اپنے نصب العین "گیمز وائیڈ اوپن” کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ کو دارالحکومت کے باہر اور مرکز میں منتقل کر دیا ہے۔افتتاح کا مرکزی مظاہرہ دریائے سین مین منعقد ہو گا جہاں جمعہ کی شام کو گیمز کے لئے آنے والے تقریباً 7500 ایتھلیٹس 85 بارجوں اور کشتیوں پر، مشرق میں آسٹر لِٹز پل سے ایفل ٹاور تک دریائے سین کے چھ کلومیٹر (چار میل) رقبے پر سفر کر کے سمر اولمپکس کا افتتاح کریں گے ۔اس کے لئے 5 لاکھ تک لوگ خصوصی طور پر بنائے گئے سٹینڈز سے ذاتی طور پر نظارہ دیکھ سکیں گے ، ان سٹینڈز کے ٹکٹ 2,700 یورو ( 2,900ڈالر ) ہیں جبکہ ، دریائے سین کے کناروں اور عمارتوں کی بالکونیوں اور اپارٹمنٹس کی کھڑکیوں سے یہ بھی نظارے دیکھنے کو ملیں گا ۔
اس موقع پر معروف گلوکارائیں سیلین ڈیون ،لیڈی گاگا اور آیا ناکامورا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ تقریباً 3,000 رقاص دریا کے کنارے اور قریبی یادگاروں بشمول نوٹری ڈیم کیتھیڈرل سے شو میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہیں جس کا مقصد تنوع، صنفی مساوات اور فرانسیسی تاریخ کو فروغ دینا ہو گا۔ سٹی آف لائٹ کے تاریخی نشانات اور فن تعمیر، جو دنیا کے سب سے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے، جمعے کی رات کے شو اور اس کے بعد زیادہ تر کھیلوں کے پس منظر کے طور پر پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر جدید آتش بازی اور لیزر گرافی کا بھی زبردست مظاہرہ ہو گا ۔ایسے میں دریا میں اور اس کے ارد گرد اور عمارتوں کی چھتوں پر بیٹھےفرانسیسی سکیورٹی فورسز اہلکار جدید ہتھیاروں اوراے آئی آلات و کیمروں کو لئے چوکس رہیں گے ۔
اے ایف پی کے مطابق تقریباً 45 ہزار پولیس اور نیم فوجی افسران، 10ہزارفوجی اور 20ہزار پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز سیکیورٹی ڈیوٹی پر ہوں گے۔ پیرس کے ارد گرد 150 کلومیٹر چوڑا ایک نو فلائی زون جمعہ کی شام 7:30 بجے پر تقریب شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے نافذ کیا جائے گا، جس سے یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈے کے مرکز میں تمام ہوا بازی کو گراؤنڈ یا موڑ دیا جائے گا۔ راستے میں ہر اونچے مقام پر پولیس سنائپرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ غوطہ خوروں اور تیراکوں کے ساتھ بحریہ اور پولیس کے جہاز دریا کی گہرائیوں کو محفوظ بنانے کے ذمہ دار ہیں، جب کہ پریڈ میں شامل تمام 85 کشتیوں اور راستے میں موجود دیگر کی جاسوس کتوں اور بم ڈسپوزل ماہرین نے سکریننگ کی ہے۔سمر اولمپکس کے افتتاح سے قبل ہی دریا پر آمدورفت کو دونوں سمتوں میں روک دیا جائے گا، رکاوٹیں نصب کی جائیں گی اور اگر ضرورت پڑنے پر آبی گزرگاہ کے نیچے تک جال ڈالے جائیں گے۔ سیکورٹی فورسز کے ذریعے چلائے جانے والے ڈرون مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک کلیدی ٹول ہوں گے جن کو اے آئی جنریٹڈ کیمروں کالنک حاصل ہو گا ۔فرانس میں ایسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ ہجوم کو نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے سکین کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ شیڈولنگ وجوہات کی بناء پر، کچھ ایونٹس پہلے ہی شروع ہو چکے ہیں، جن میں فٹ بال، رگبی سیونز اور تیر اندازی شامل ہیں۔








