اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پیرس میں منعقد ہونے والے ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (MUN) انٹرنیشنل میں شرکت کرنے والے پاکستانی مندوبین کے وفد نے پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہیں ایک تعارفی بریفنگ سیشن دیا گیا۔بدھ کو سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفد کو پیرس میں قائم بین الاقوامی تنظیموں، میں پاکستان کی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، …
پیرس میں منعقد ہونے والے ماڈل یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل میں شرکت کرنے والے پاکستانی مندوبین کے وفد کا پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پیرس میں منعقد ہونے والے ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (MUN) انٹرنیشنل میں شرکت کرنے والے پاکستانی مندوبین کے وفد نے پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہیں ایک تعارفی بریفنگ سیشن دیا گیا۔بدھ کو سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفد کو پیرس میں قائم بین الاقوامی تنظیموں، میں پاکستان کی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے کثیرالجہتی، بین الاقوامی قانون اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے یونیسکو کی ایگزیکٹو بورڈ کی نائب چیئر (2023–2025) کی حیثیت سے پاکستان کے مؤثر کردار اور ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات کے فروغ میں اس کے سرگرم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔








