پیرو کے سابق صدر البرٹو فوجیموری 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

116
Former Peruvian President
Former Peruvian President

لیما۔12ستمبر (اے پی پی):پیرو کے سابق صدر البرٹو فوجیموری طویل عرصہ کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شنہوا کے مطابق سابق صدر البرٹو فوجیموری کی بیٹی نے ایکس پر بتایا کہ ان کے والد دارالحکومت لیما میں طویل علالت کے انتقال کر گئے ہیں۔1990 سے 2000 تک پیرو کے صدر رہنے والے فوجیموری کو گزشتہ دسمبر میں جیل سے رہا کیا گیا تھا جہاں وہ انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں 25 سال کی سزا کاٹ رہے تھے۔