پیر کی رات سے بدھ کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پیر کی رات سے بدھ کے دوران بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،بارشوں کے دوران کشمیر، مری ، گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/بر ساتی ندی …

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پیر کی رات سے بدھ کے دوران بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،بارشوں کے دوران کشمیر، مری ، گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظربحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جو آج رات سے شدت اختیار کر سکتی ہیں۔ مغربی ہوائوں کے سلسلہ سے پیر کی رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ، کشمیر، اسلام آباد،بالائی/وسطی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ہے،اس دوران بعض مقامات پر درمیانی سے شدیدموسلادھار بارش کی توقع ہے۔ کل (منگل کو) خیبرپختونخوا،کشمیر، اسلام آباد ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران بعض مقامات پر درمیانی سے شدید موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور استور میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب (حبس) رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: مری 106، اسلام آباد (سیدپور 28، زیرو پوائنٹ 22، گولڑہ 12)، لاہور (سٹی 17، ایئرپورٹ 16)،راولپنڈی (کچہری 09، شمس آباد 09، نیو کٹاریاں 08،پیرودھائی 01، گوالمنڈی 01، چکلالہ 01)، اٹک 07، منگلا 02، شیخوپورہ 01، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 57، کاکول 56، مالم جبہ 54، دیر (بالائی 11، زیریں 03)، سیدو شریف 03، چراٹ 01، کشمیر: کوٹلی 29، مظفرآباد (ایئرپورٹ 11، سٹی 09)، گڑھی دوپٹہ 07، گلگت بلتستان: استور میں 09 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین ، نوکنڈی 48 اور سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں