پیسکو نے برقی تنصیبات پر ضروری مرمتی کام کے سلسلہ میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

190
PESCO
PESCO

پشاور۔ 13 دسمبر (اے پی پی):پیسکو نے برقی تنصیبات پر ضروری مرمتی کام کے سلسلہ میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ پیسکو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 18 دسمبر سے 27دسمبر 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح 9 بجے سے دوپہر3 بجے تک معطل رہے گی۔

ٹرانسمیشن لائن کے سالانہ مرمتی کاموں کی وجہ سے 132کے وی جی ایس ایس درگئی اور 132کے وی جی ایس ایس ڈگر بونیر سے بجلی کی فراہمی18 دسمبر سے 27دسمبر 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح نو بجے سے دوپہرتین بجے تک معطل رہے گی۔