اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ناشائستہ مواد پر مشتمل اشتہار کی نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ معمول کی مانیٹرنگ کے دوران اتھارٹی کے نوٹس میں آیا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز پر ”اِگلو “ پروڈکٹ کا اشتہار دکھایا جارہا ہے جس میں نشر کیا جانے والا مواد ناشائستہ ،قابلِ اعتراض ،اخلاقیات کے عمومی قابلِ قبول معیارات کے …
پیمرا نے ناشائستہ مواد پر مشتمل اشتہار کی نشریات پر پابندی عائد کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ناشائستہ مواد پر مشتمل اشتہار کی نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ معمول کی مانیٹرنگ کے دوران اتھارٹی کے نوٹس میں آیا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز پر ”اِگلو “ پروڈکٹ کا اشتہار دکھایا جارہا ہے جس میں نشر کیا جانے والا مواد ناشائستہ ،قابلِ اعتراض ،اخلاقیات کے عمومی قابلِ قبول معیارات کے بر عکس اور پیمرا قوانین کی بیشتر شقوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے لہذا پیمرا آرڈیننس 2002ء(ترمیمی ایکٹ 2007 ء)کی دفعہ 27(a)کے تحت مذکورہ اشتہار کی نشریات پر8جولائی 2017ءشام 4بجے سے مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلوں اور کیبل آپریٹرز کے خلاف پیمرا آرڈیننس 2002 ئ(ترمیمی ایکٹ 2007ء)کی سیکشن 29اور 30کے تحت کارروائی کی جائے گی۔








