پیمرا نے چینل 24 کی نشریات 7 روز کیلئے ملتوی کر دیں، 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینل 24 کی نشریات 7 روز کیلئے شام 5 بجے تا رات 12 بجے تک ملتوی کر دیں۔ پیمرا کی طرف سے یہ فیصلہ 27 دسمبر 2016ءسے 2 جنوری 2017ءرات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ پیمرا اتھارٹی نے چینل کی نشریات معطل کرنے کے ساتھ ساتھ چینل پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی …

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینل 24 کی نشریات 7 روز کیلئے شام 5 بجے تا رات 12 بجے تک ملتوی کر دیں۔ پیمرا کی طرف سے یہ فیصلہ 27 دسمبر 2016ءسے 2 جنوری 2017ءرات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ پیمرا اتھارٹی نے چینل کی نشریات معطل کرنے کے ساتھ ساتھ چینل پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جمعہ کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے 122ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ کے بارے میں غیر متعلقہ آڈیو کلپ چلانے پر چینل 24 کی نشریات 7 دن کیلئے معطل کی جا رہی ہیں۔ چینل 24 کی طرف سے پی آئی اے طیارہ حادثہ والے روز یعنی 7 دسمبر 2016ءکو ایک غیر تصدیق شدہ اور غلط آڈیو کلپ دکھانے اور اس دعویٰ کے بعد کہ وہ آڈیو کلپ اسی بدنصیب طیارے کے مسافروں سے متعلق ہے یہ فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Reply