پیمرا نے ڈاکٹر شاہد مسعود اور ان کے پروگرام کو 30 دن کےلئے معطل کر دیا، بول ٹی وی کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ‘پاک فوج کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگانے پر بول ٹی وی پر انکے پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود 30یوم کے لئے معطل کر تے ہوئے ٹی وی چینل کو 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ پیمرا …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ‘پاک فوج کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگانے پر بول ٹی وی پر انکے پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود 30یوم کے لئے معطل کر تے ہوئے ٹی وی چینل کو 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ پیمرا نے یہ نوٹس کونسل آف کمپلینٹس سندھ کی سفارش پر لیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے وکیل منور اقبال کے ذریعے پیمرا میں شکایت درج کرائی تھی کہ 24جنوری کو آن ایئر ہونے والے پروگرام میں ناشائستہ زبان کا استعمال اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے جس کا مقصد ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا ۔شکایت میں مزید کہا گیا کہ پروگرام میں وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق کی راولپنڈی میں اعلی فوجی حکام سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ۔ان الزامات پر پیمرا کمپلینٹ کونسل سندھ نے لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کو دو فروری اور دس فروری کو ذاتی سماعت کے لئے دو مواقعے دیئے لیکن ٹی وی چینل اور پروگرام کے میزبان الزامات کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے جاسکے۔

Leave a Reply