پیمرا کی جانب سے منافرت پھیلانے اور کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی ، مختلف ٹی وی چینلز کو 170شوکاز نوٹسز جاری‘ 5چینلز کی نشریات معطل ‘9پرگرامات اور اینکر پرسنز پر پابندی عائد ، مجموعی طور پر 70ملین کے جرمانے وصول کیے گئے اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے منافرت پھیلانے اور پیمرا کوڈ آف کنڈیکٹ 20015کی مختلف شقوں کی خلاف …
پیمرا کی جانب سے منافرت پھیلانے اور کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی

مزید خبریں
پیمرا کی جانب سے منافرت پھیلانے اور کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی ، مختلف ٹی وی چینلز کو 170شوکاز نوٹسز جاری‘ 5چینلز کی نشریات معطل ‘9پرگرامات اور اینکر پرسنز پر پابندی عائد ، مجموعی طور پر 70ملین کے جرمانے وصول کیے گئے
اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے منافرت پھیلانے اور پیمرا کوڈ آف کنڈیکٹ 20015کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی پر 16ماہ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے مختلف ٹی وی چینلز کو 170شوکاز نوٹسز ‘ 5چینلز کی نشریات معطل ‘9پرگرامات اور اینکر پرسنز پر پابندی عائد کی ‘119خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 70ملین کے جرمانے وصول کیے ‘فلمکس سمیت سمیت 5بین الاقوامی چینلز کو لینڈنگ رائٹس دیئے گئے ۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) حکام کے مطابق دسمبر 2015سے رواں ماہ کے دوران پیمرا نے منافرت پھیلانے ‘ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور دیگر شکایات پر مختلف نوعیت کی 385کارروائیاں عمل میں لائیں گئیں ہیں جن میں 170شوکاز نوٹسز کا اجراء‘ 46ایڈوائس کا اجراء‘20وارننگ ‘15ڈائریکٹو ‘9پروگراموں اور اینکرز پر پابندی عائد ‘6چینلز کی نشریات معطل اور 119خلاف ورزیوں پر 70ملین کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں ۔








