اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں جاری پیٹرنز ٹرافی کر کٹ کپ کا چوتھا مرحلہ کھیلنے کے بعد پاکستان آرمی، پورٹ قاسم، زرعی ترقیاتی بنک اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں سرفہرست ہیں۔ تفصلات کے مطابق گروپ اے میں پاکستان آرمی اور سٹیٹ بنک کی ٹیمیں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، گروپ بی میں پورٹ قاسم …
پیٹرنز ٹرافی کر کٹ کپ کا چوتھا مرحلہ مکمل ہونے پر پاکستان آرمی، پورٹ قاسم، زرعی ترقیاتی بنک اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں سرفہرست

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں جاری پیٹرنز ٹرافی کر کٹ کپ کا چوتھا مرحلہ کھیلنے کے بعد پاکستان آرمی، پورٹ قاسم، زرعی ترقیاتی بنک اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں سرفہرست ہیں۔ تفصلات کے مطابق گروپ اے میں پاکستان آرمی اور سٹیٹ بنک کی ٹیمیں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، گروپ بی میں پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیمیں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں، گروپ سی میں زرعی ترقیاتی بنک نے پہلی اور سی ڈی اے نے دوسری پوزیشن حاصل کر رکھی ہے جبکہ گروپ ڈی پاکستان ریلوے اور برائیٹو پینٹ کی ٹیمیں بھی بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ پیٹرنز ٹرافی میں ملک بھر سے 22 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے اور سی میں چھ، چھ ٹیموں جبکہ گروپ بی اور ڈی میں پانچ، پانچ ٹیموں کو رکھا گیا ہے








