پیٹن سٹرنز نے اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

ٹیکساس۔2مارچ (اے پی پی):امریکا کی ابھرتی ہوئی ٹینس سٹار پیٹن سٹرنز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ای ایس پی این کے مطابق 24 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی پیٹن سٹرنز نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکا کی وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈکو شکست دے کر ڈبلیو ٹی …

ٹیکساس۔2مارچ (اے پی پی):امریکا کی ابھرتی ہوئی ٹینس سٹار پیٹن سٹرنز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ای ایس پی این کے مطابق 24 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی پیٹن سٹرنز نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکا کی وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈکو شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت شہر آسٹن میں اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری رہے جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 24 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی پیٹن سٹرنز عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 29 سالہ امریکا کی وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو 6-7(8-10) اور 5-7سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔یہ جیت ان کے کیریئر کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی ہے، جس کے بعد وہ ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں مزید اوپر جانے کے لیے پرعزم ہیں۔پیٹن سٹرنز نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک اور ہوم کراؤڈ کے سامنے ٹائٹل جیتنا میرے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے۔

میں اپنی ٹیم اور مداحوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران میری بھرپور حوصلہ افزائی کی۔واضح رہے کہ یہ ایونٹ امریکا میں منعقد کیا گیا تھا جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پیٹن سٹرنز کی یہ جیت ظاہر کرتی ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں بڑے ٹینس مقابلوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔