پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، غلام مرتضیٰ خان جتوئی

اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے اپنی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس طرح کا نہ تو کوئی فیصلہ کیا اور نہ ہی ان کی پی پی پی کی رہنما فریال تالپور سے کوئی ملاقات ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ سیاسی جوڑ …

اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے اپنی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس طرح کا نہ تو کوئی فیصلہ کیا اور نہ ہی ان کی پی پی پی کی رہنما فریال تالپور سے کوئی ملاقات ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ سیاسی جوڑ توڑ اور وابستگی بشمول الیکشن2018ءکا اتحاد سے متعلق جو بھی فیصلہ کریں گے سب کے سامنے کریں گے۔ وہ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔

Leave a Reply