اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی کی صداقت پر شکوک بنا رہی ہے، نثار مورائی کی جاری آفیشل مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے صفحات پر 6 میں سے 5 ممبران کے دستخط ہیں، نثار مورائی کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے آخری صفحہ پر 6 میں سے 4 ممبران کے دستخط ہیں۔علی زیدی نے سماجی …
پیپلز پارٹی جے آئی ٹی کی صداقت پر شکوک بنا رہی ہے، نثار مورائی کی جاری مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ پر 6 میں سے 5 ممبران کے دستخط ہیں،علی زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی کی صداقت پر شکوک بنا رہی ہے، نثار مورائی کی جاری آفیشل مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے صفحات پر 6 میں سے 5 ممبران کے دستخط ہیں، نثار مورائی کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے آخری صفحہ پر 6 میں سے 4 ممبران کے دستخط ہیں۔علی زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ نثار مورائی کی جے آئی ٹی کو قبول کیا جائے، عذیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر 6 میں سے 4 ممبران کے دستخط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے دوسرے صفحہ سے یہ بات ثابت ہے کہ یہ 2 حصوں میں ہے، پیپلز پارٹی جے آئی ٹی کی صداقت پر شکوک بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر جے آئی ٹی پر چیف جسٹس کو ازخود نوٹس لینے کی درخواست کرتا ہوں۔








