اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) سینیٹ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے حوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس بدھ کو ہوا جس میں جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو اور اعظم موسیٰ خیل …
پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کو نامزد کیا تو حمایت ورنہ اپنا امیدوار لائیں گے، اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے میری اس تجویز پر اتفاق کیا ہے، نواز شریف
اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) سینیٹ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے حوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس بدھ کو ہوا جس میں جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو اور اعظم موسیٰ خیل نے شرکت کی جبکہ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان، سینیٹر مشاہد حسین سیّد اور سینیٹر پرویز رشید نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی معاونت کی۔ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ اپنی مختصر بات چیت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو میں نے تجویز دی ہے کہ اگر پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کو نامزد کرتی ہے تو ہم اس کی حمایت کریں گے، اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے میری اس تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس حوالہ سے اتفاق رائے ہو گیا تو ٹھیک ورنہ ہم چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار لائیں گے۔ قبل ازیں ملاقات میں سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب کے حوالہ سے اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت جاری ہے اور جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ ا









