پی آئی اے کی نجکاری میں 135 ارب روپے کی کامیاب بولی، پاکستان کی معاشی اصلاحات کی کامیابی کا مظہر ہے، اویس لغاری

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے کامیاب عمل کو سراہتے ہوئے اسے ایک اہم قومی سنگِ میل قرار دیاہے۔منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے شفاف نیلامی کے ذریعے عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے 135 ارب روپے کی کامیاب بولی کو خوش آئند قرار دیتے …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے کامیاب عمل کو سراہتے ہوئے اسے ایک اہم قومی سنگِ میل قرار دیاہے۔منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے شفاف نیلامی کے ذریعے عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے 135 ارب روپے کی کامیاب بولی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت حکومت کے معاشی استحکام کے ایجنڈے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا واضح مظہر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کے لیے 135 ارب روپے کی کامیاب بولی حکومت کی جامع اصلاحاتی پالیسیوں کی کامیابی اور پاکستان کی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا عملی اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی بصیرت افروز قیادت، مشیر نجکاری محمد علی کی انتھک کاوشوں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مسلسل رہنمائی اور بھرپور حمایت کے بغیر ممکن نہ تھی۔

سردار اویس خان لغاری نے کہا کہ ان تمام قائدین کے مشترکہ عزم اور واضح وژن نے اس اہم نجکاری کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجو اس امر کا واضح پیغام ہے کہ پاکستان شفافیت، معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ عالمی کاروباری برادری کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور قومی اداروں میں بہتری، کارکردگی اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

مزید خبریں