اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ پی آئی اے کی کامیاب اور شفاف نجکاری معیشت کی بحالی کی طرف اہم قدم ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس ‘‘پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عارف حبیب کنسورشیم کی بولی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے 135 ارب …
پی آئی اے کی کامیاب اور شفاف نجکاری معیشت کی بحالی کی طرف اہم قدم ہے، طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ پی آئی اے کی کامیاب اور شفاف نجکاری معیشت کی بحالی کی طرف اہم قدم ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس ‘‘پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عارف حبیب کنسورشیم کی بولی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے 135 ارب روپے کی بولی کے ذریعے پی آئی اے میں شیئرز حاصل کرنے پر عارف حبیب کنسورشیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مشیر نجکاری محمد علی نے پی آئی اے کی شفاف نجکاری کو ممکن بنانے میں قابل تحسین کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ نجکاری اور دیگر اقدامات کے ذریعے معاشی استحکام برقرار رکھنے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر تاریخی کردار ادا کررہے ہیں۔ وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کامیابی اور ترقی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔








