پی آئی ٹی بی اور چغتائی لیب کے تعاون سے ارفع ٹاور میں ایمپلائز کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لاہور۔16فروری (اے پی پی):پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی جانب سے ایمپلائز کی فلاح و بہبود کیلئے چغتائی لیب کے اشتراک سے ارفع ٹاور میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں شرکا کو ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی ٹیسٹس پر50 فیصد رعایت، تمام پیتھالوجی ٹیسٹس پر25 فیصد رعایت جبکہ دیگر لیب ٹیسٹ کے ساتھ بلڈ شوگر ٹیسٹ بالکل مفت کیے گئے۔ اس حوالے …

لاہور۔16فروری (اے پی پی):پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی جانب سے ایمپلائز کی فلاح و بہبود کیلئے چغتائی لیب کے اشتراک سے ارفع ٹاور میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں شرکا کو ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی ٹیسٹس پر50 فیصد رعایت، تمام پیتھالوجی ٹیسٹس پر25 فیصد رعایت جبکہ دیگر لیب ٹیسٹ کے ساتھ بلڈ شوگر ٹیسٹ بالکل مفت کیے گئے۔

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہاکہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد ایمپلائز کو خطرناک اور موذی بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپ ملازمین کی جسمانی و ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پی آئی ٹی بی کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن ونگ کی جانب سے PITB Connect 360 پروگرام کے تحت اس نوعیت کی سرگرمیاں ایمپلائز کے ذہنی توازن، آن لائن سکیورٹی اور محفوظ ورک پلیس کو یقینی بناتی ہیں۔