پی ایس ایل آکشن میں سکواڈ کا حصہ بنائے جانے والے کھلاڑیوں کی تفصیل

لاہور۔12فروری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز کی نیلامی کی تقریب میں جن بہت سے کھلاڑیوں کو مہنگے داموں فرنچائیز کا حصہ بنایا گیا ان میں شامل کھلاڑیوں کی تفصیل۔ نیلامی کے دوران پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو8 کروڑ65 لاکھ روپے میں خرید کر ایونٹ کا مہنگا ترین کھلاڑی بنا دیا۔ دوسرے نمبر پر آل رائونڈر فہیم …

لاہور۔12فروری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز کی نیلامی کی تقریب میں جن بہت سے کھلاڑیوں کو مہنگے داموں فرنچائیز کا حصہ بنایا گیا ان میں شامل کھلاڑیوں کی تفصیل۔ نیلامی کے دوران پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو8 کروڑ65 لاکھ روپے میں خرید کر ایونٹ کا مہنگا ترین کھلاڑی بنا دیا۔ دوسرے نمبر پر آل رائونڈر فہیم اشرف رہے جنہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساڑھے8 کروڑ روپے میں حاصل کیا۔ مہنگے ترین کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی شامل ہیں جو8 کروڑ5 لاکھ روپے میں راولپنڈی کا حصہ بنے۔

فخر زمان کو لاہور قلندرز نے7 کروڑ95 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا جبکہ کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو7 کروڑ90 لاکھ روپے میں خریدا۔حارث رئوف ایک بار پھر لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے، انہیں 7 کروڑ60 لاکھ روپے میں حاصل کیا گیا، جبکہ مارک چیپ مین کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے7 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ خواجہ نافع کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ساڑھے6 کروڑ روپے میں خریدا۔ پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا5 کروڑ85 لاکھ روپے میں کراچی کنگز کا حصہ بنے۔ سیالکوٹ اسٹالینز نے صاحبزادہ فرحان کو5 کروڑ70 لاکھ روپے میں حاصل کیا، جبکہ لاہور قلندرز نے اسامہ میر کو ساڑھے3 کروڑ روپے میں خریدا۔