پی ایس ایل آکشن کے بعد حیدرآباد کنگز مین کا حتمی سکواڈ کا اعلان ،مقامی و غیرملکی کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن ٹیم تشکیل

لاہور۔11فروری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی نیلامی کے بعد حیدرآباد کنگز مین نے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا،فرنچائز نے آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کو 5 کروڑ 88 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کیا، ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں میں صائم ایوب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ عثمان خان 4 کروڑ 62 لاکھ اور عاکف جاوید 1 کروڑ 96 لاکھ روپے میں …

لاہور۔11فروری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی نیلامی کے بعد حیدرآباد کنگز مین نے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا،فرنچائز نے آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کو 5 کروڑ 88 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کیا، ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں میں صائم ایوب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ عثمان خان 4 کروڑ 62 لاکھ اور عاکف جاوید 1 کروڑ 96 لاکھ روپے میں برقرار رکھے گئے۔

ماز صداقت کو بھی اسکواڈ کا حصہ برقرار رکھا گیا۔نیلامی کے دوران حیدرآباد کنگز مین نے محمد علی کو 2 کروڑ 15 لاکھ، کوشل پریرا کو 3 کروڑ 10 لاکھ، محمد عرفان خان کو 2 کروڑ 90 لاکھ اور حسن خان کو 1 کروڑ 85 لاکھ روپے میں خریدا۔ فاسٹ بولر رائیلی میریڈتھ 4 کروڑ 20 لاکھ اور اوٹنئیل بارٹمین 1 کروڑ 10 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنے۔

دیگر شامل کیے گئے کھلاڑیوں میں شیان جہانگیر، حماد اعظم، شرجیل خان، آصف محمود، حنین شاہ، رضوان محمود، سعد علی اور طیب عارف شامل ہیں، جنہیں 60، 60 لاکھ روپے میں حاصل کیا گیا۔حیدرآباد کنگز مین نے تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا امتزاج قائم رکھتے ہوئے آئندہ سیزن کے لیے مضبوط اور مسابقتی اسکواڈ ترتیب دیا ہے۔