پی ایس ایل فائنل کی دونوں ٹیمیں متوازن ہیں‘جو بہتر کھیلا وہی جیتے گا، کپتان سہیل اختر

کراچی۔16نومبر (اے پی پی):لاہورقلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔پی ایس ایل فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے لاہورقلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ محمد حفیظ بہت سینئرکھلاڑی ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا …

کراچی۔16نومبر (اے پی پی):لاہورقلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔پی ایس ایل فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے لاہورقلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ محمد حفیظ بہت سینئرکھلاڑی ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا ہوں تاہم آخری فیصلہ میرا ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورقلندرز نے گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیلنٹ ہنٹ کیلئے بہت کام کیا اور یہ اسی چیز کا نتیجہ ہے کہ لاہور قلندرز آج پی ایس ایل کے فائنل میں ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔ سہیل اختر نے کہا کہ پی سی بی نے دو ٹرافیاں رکھی ہیں، ایک ونر کو ملے گی اورایک رنراپ ٹیم کو دی جائے گی، جس کے نصیب میں جو ٹرافی ہوگی اسے مل جائے گی۔ جو بھی ٹرافی اٹھائے خوشی اس بات کی ہے کہ ٹورنامنٹ خیریت سے ہوگیا۔ لاہورقلندرز کو پورے پاکستان سے سپورٹ مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں متوازن ہیں۔ فلڈ لائٹس میں کھیلنے یا نہ کھیلنے سے زیادہ فرق نہیں پڑتا البتہ پلے آف کے دونوں میچز فلڈ لائٹس میں کھیلنے سے ہمیں کافی فائدہ ہوا۔ جو اچھا کھیلا وہ جیت جائے گا۔ سہیل اختر نے کہا کہ فائنل الیون کا فیصلہ وکٹ دیکھ کرکریں گے۔

مزید خبریں