راولپنڈی۔ 2 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں اب تک کھیلے گئے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لوک رونکی بیٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین بائولنگ میں سرفہرست ہیں۔ پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے کیوی جارح مزاج بلے باز لوک رونکی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری …
پی ایس ایل فائیو، لوک رونکی بیٹنگ اور محمد حسنین بائولنگ میں سرفہرست

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 2 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں اب تک کھیلے گئے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لوک رونکی بیٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین بائولنگ میں سرفہرست ہیں۔ پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے کیوی جارح مزاج بلے باز لوک رونکی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ پانچ میچوں میں 194 رنز بنا چکے ہیں جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ملتان سلطانز کے رلی روسو 189 رنز کے ساتھ دوسرے، ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود 174 رنز کے ساتھ تیسرے، پشاور زلمی کے کامران اکمل 173 رنز کے ساتھ چوتھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے 170 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ بائولنگ کے میدان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین 9 وکٹیں لے کر سب سے آگے ہیں، ملتان سلطانز کے عمران طاہر 8 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور سہیل تنویر 7 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔








