کراچی۔ 04 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل نائن میں ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ گئی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے انیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دیکر پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا،اس طرح وہ پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان …
پی ایس ایل نائن، ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ گئی

مزید خبریں
کراچی۔ 04 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل نائن میں ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ گئی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے انیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دیکر پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا،اس طرح وہ پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز7 میچ کھیل کر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے
جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز6 میچ کھیل کر9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اسی طرح پشاورزلمی کے 6 میچ میں 7 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں نے اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کیں۔کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزا کوشامل کیا۔سلطانز نے آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دھانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے کو ٹیم میں شامل کیا ۔








