پی ایس ایل 11واں ایڈیشن،لاہور قلندرز اہم میچ ونرز کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے میں کامیاب

لاہور۔11فروری (اے پی پی):لاہور قلندرز نےپاکستان سپرلیگ کے آئندہ سیزن کے لیے اپنی اسکواڈ تشکیل دیتے ہوئے حکمت عملی اور عزم کا مظاہرہ کیا اور سخت مسابقت کے باوجود اپنے اہم میچ ونرز کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے میں کامیاب رہے۔ٹورنامنٹ قوانین کے تحت ہر فرنچائز کو پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور/ایمرجنگ کیٹیگری میں صرف ایک، ایک کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت تھی۔ اس پابندی کے باعث قلندرز کو …

لاہور۔11فروری (اے پی پی):لاہور قلندرز نےپاکستان سپرلیگ کے آئندہ سیزن کے لیے اپنی اسکواڈ تشکیل دیتے ہوئے حکمت عملی اور عزم کا مظاہرہ کیا اور سخت مسابقت کے باوجود اپنے اہم میچ ونرز کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے میں کامیاب رہے۔ٹورنامنٹ قوانین کے تحت ہر فرنچائز کو پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور/ایمرجنگ کیٹیگری میں صرف ایک، ایک کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت تھی۔ اس پابندی کے باعث قلندرز کو مشکل فیصلے کرنا پڑے۔

فرنچائز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کو برقرار رکھا جبکہ حارث رئوف اور فخر زمان کو ریلیز کرنا پڑا۔ نیلامی کے دوران حارث رئوف پر 18 اور فخر زمان پر 26 بولیاں لگیں جس سے ان کی مانگ کا اندازہ ہوا۔تاہم لاہور قلندرز نے واضح حکمت عملی کے تحت نیلامی میں بھرپور حصہ لیا اور سخت مقابلے کے بعد حارث رئوف کو 7 کروڑ 60 لاکھ اور فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں دوبارہ حاصل کرلیا۔

یوں ٹیم نے اپنے چیمپئن کمبی نیشن کو برقرار رکھنے کا عزم دہرایا۔دیگر نمایاں شمولیتوں میں اسامہ میر (3 کروڑ 50 لاکھ)، عبید شاہ (2 کروڑ 70 لاکھ)، محمد فاروق (60 لاکھ)، داسن شناکا (75 لاکھ)، پرویز حسین ایمون (60 لاکھ)، آصف علی (60 لاکھ)، حسین طلعت (77 لاکھ 50 ہزار)، طیب طاہر (60 لاکھ) اور گڈاکیش موتی (1 کروڑ 10 لاکھ) شامل ہیں۔اس سے قبل قلندرز عبداللہ شفیق (2 کروڑ 20 لاکھ)، سکندر رضا (2 کروڑ 80 لاکھ) اور محمد نعیم (70 لاکھ) کو اپنی اپنی کیٹیگریز میں برقرار رکھ چکے تھے، جس سے بیٹنگ اور آل رانڈ شعبے میں تسلسل برقرار رہا۔

مزید برآں بنگلہ دیش کے ممتاز لیفٹ آرم فاسٹ بولر مصطفی الرحمن کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کرکے بولنگ اٹیک کو مزید مضبوط بنایا گیا۔مجموعی طور پر نیلامی میں لاہور قلندرز نے نہ صرف اپنی کامیاب کور ٹیم کو بحال کیا بلکہ نئے اور ابھرتے ٹیلنٹ کو شامل کرکے متوازن، مضبوط اور مسابقتی اسکواڈ تشکیل دیا۔ ٹیم آئندہ سیزن میں متحد ہو کر نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔