پی ایس ایکس میں تیزی کا تسلسل برقرار، 100 انڈیکس 42300 پوائنٹس سے بڑھ کر42400 پوائنٹس پر جا پہنچا

کراچی ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے روز بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 42300 پوائنٹس سے بڑھ کر42400 پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب سے زائد روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح 2دنوں میں انڈیکس 119پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ سرمائے کے مجموعی حجم میں 48ارب سے زائد …

کراچی ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے روز بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 42300 پوائنٹس سے بڑھ کر42400 پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب سے زائد روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح 2دنوں میں انڈیکس 119پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ سرمائے کے مجموعی حجم میں 48ارب سے زائد روپے کا اضافہ ہوا ۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا ،سرمایہ کاروں کی توانائی ،بینکنگ ،ٹیلی کام ،سیمنٹ اور دیگر منافع بخش شعبوں میں دلچسپی دیکھی گئی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42400اور42500پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کر گیا تھا بعد ازاںبعض اسٹاکٹس میں پرافٹ ٹیکنگ پر انڈیکس42500پوائنٹس کی حد سے نیچے گر گیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply