پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 224.58 پوائنٹس کے اضافے سے 40371.31 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 224.58 پوائنٹس کے اضافے سے 40371.31 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 51 ارب 21 کروڑ 13 لاکھ 51 ہزار 994 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 2 لاکھ 44 ہزار 530 حصص کا اضافہ دیکھا گیا تاہم تجارتی حجم …

کراچی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 224.58 پوائنٹس کے اضافے سے 40371.31 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 51 ارب 21 کروڑ 13 لاکھ 51 ہزار 994 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 2 لاکھ 44 ہزار 530 حصص کا اضافہ دیکھا گیا تاہم تجارتی حجم میں 28 کروڑ 72 لاکھ 26 ہزار 888 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40200 اور 40300 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 224.58 پوائنٹس کے اضافے سے 40371.31 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 96.86 پوائنٹس کی تیزی سے 20212.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 183.17 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 231.83 پوائنٹس کی تیزی رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply