کراچی ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 231.90 پوائنٹس کے اضافے سے 40548.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 53 ارب 58 کروڑ 3 لاکھ 9 ہزار 48 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 87 کروڑ 32 لاکھ 41 ہزار 830 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 231.90 پوائنٹس کے اضافے سے 40548.83 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 231.90 پوائنٹس کے اضافے سے 40548.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 53 ارب 58 کروڑ 3 لاکھ 9 ہزار 48 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 87 کروڑ 32 لاکھ 41 ہزار 830 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 76 لاکھ 89 ہزار 760 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 231.90 پوائنٹس کے اضافے سے 40548.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 140.10 پوائنٹس کی تیزی سے 20545.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 181.09 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 462.27 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔








